پروفیسرطارق داودی کی آن لائن کلاسز سے دنیا بھر کے طلبا کماحقہ فائدہ اُٹھا سکینگے.

(سپوکن یونیورسٹی میڈیاسیل رپورٹ)عرصہ دراز سے دنیا بھر سے طلبا آن لائن کلاسز کے حوالے اپنی خواہش کا اظہار کررہے تھےلوگوں کی جانب سے پیغامات اور روز بروز سپوکن یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی شہرت اور دوردراز ممالک میں مقیم طلبا کی انگلش لینگویج کے حوالے سے پیاس بجھانے کے لیےسپوکن یونیورسٹی کی مینجمنٹ نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے.اس فیصلے سے ایک نئے دور کا آغاذ ہوگا جس میں‌کوئی بھی طالب علم گھر بیٹھ کر آرام سے انگش لینگویج کی کوئی سی بھی کلاس لے سکتا ہے..آن لائن کلاسز کے لیے باقاعدہ بجٹ سٹاف اور اساتذہ کی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی تاکہ انگلش کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام علوم کی بھی باقاعدہ آئن لائن کلاسز شروع کی جا سکے..آن لائن کلا سز کے حوالے سے دوسری اہم خبر یہ ہے کہ پروفیسر طارق داودی جو کہ انتہائی سینئرتجربہ کار اور کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ ان کلاسز کی شروعات کرینگےوہ نہ صرف انگلش زبان پر کمال تجربہ رکھتے ہیں بلکہ وہ امریکن ایکسنٹ میں غیرمعمولی مہارت بھی رکھتے ہیں پروفیسرطارق داودی کی کلاسز کے لیے طلبا دوردراز کا سفر طے کیا کرتے تھے جبکہ ابھی کراچی لاہوراور اسلام کے طلبا اپنے ہوسٹل یا گھر بیٹھ کر انکی خدمات حاصل کر سکتے ہیں…یقینا اس خبر سے وہ تمام طلبا خوش ہونگے جو بار بار آن لائن کلاسز کے حوالے سے پوچھ رہے تھے..ان کلاسز کے حوالے سے کینیڈا میں موجود ایک سینئربلاگروکمپیوٹرایکسپرٹ سے مدد لی جارہی ہیں.امید ہے ہمارا یہ قدم مستقبل میں دوردراز ممالک میں‌مقیم طلبا کے لیے انتہائی دورس نتائج کا حامل ہوگا..آن لائن کلاسز کے لیے انتظامات زوروشور سے جاری ہیں..ایک ہفتہ قبل داخلوں کے لیے انٹرنیٹ پر فارم جاری کیا جائے گا.

پروفیسرطارق داودی کی آن لائن کلاسز سے دنیا بھر کے طلبا کماحقہ فائدہ اُٹھا سکینگے.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں