میڈم کوثر اظہار کی سپوکن یونیورسٹی آمد

(دی یونیورسٹی آف سپوکن انگلش میڈیا سیل رپورٹ)تفصیلات کے مطابق میڈم کوثر اظہار جو کہ امریکن پاکستانی شہری ہے نے اس دفعہ سپوکن یونیورسٹی پشاور کا خصوصی دورہ کیا میڈم نے پشاور دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آنے سے پہلے پشاوریونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملی ہے میڈم کا کہنا تھا کہ یہاں امن و امان اور پیار محبت کا دوردورہ ہے اور سب سے بڑھ کر انہیں یہاں کے لوگ انتہائی پسند آئے.میڈم کے استقبال کے لیے سپوکن یونیورسٹی کے ڈاریکٹرعرفان ریاض چیف ایگزیکٹیو علیم شاہ خلجی،ڈاریکٹر کی اہلیہ اور سُپر کڈ پروگرام کےہیڈ سباون موقع پر موجود تھے.میڈم کوثر اظہارنے سپوکن یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ سپوکن یونیورسٹی معاشرے اور ملکی سطح پر بہترین تخلیقی کردار ادا کررہی ہیں جس سے نہ صرف یہاں کے طلبا کو بھر پور فائدہ مل رہا ہے بلکہ ملک کا نام بھی روشن ہورہا ہے.میڈم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سالہ سباون دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ پاکستان پُرامن اور خوبصورت لوگوں کی جگہ ہے.اس دوران میڈم نے سپوکن یونیورسٹی میں سب کے ساتھ مل کر لنچ بھی کیا اور سباون کو دوسو کتابوں کا ایک خوبصورت مجموعہ بھی پیش کیاجو کہ میڈم نے خصوصی طور پر سباون کے لیے ساتھ لائی تھی.میڈم نے چیف ایگزیکٹیو اور ڈاریکٹرکے ساتھ کئی اہم ٹاپکس پر بات چیت بھی کی جس میں سسپوکن یونیورسٹی کے انگلش پروگرام کے ساتھ ساتھ خواتین کے حوالے سے بھی کئی اہم فیصلے کیے گئے ڈاریکٹر عرفان ریاض کی اہلیہ نے خواتین کے مسائل اور ان کے بہترحل کے لیے میڈم سے بھرپور مشورے بھی لیے.معاشرے میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے .ڈاریکٹر عرفان ریاض کی اہلیہ نے بھی کوثر اظہار کا شکریہ اادا کیا کہ وہ اتنی دور سے وقت نکا ل کر ان سے ملنے کے لیےآئی ہوئی تھی. میڈم کی فلائٹ چار بجے پشاور سے کراچی کے لیے تھی اسی وجہ سے ڈاریکٹر‌صاحب کی اہلیہ اور سباون نے میڈم کو ائرپورٹ تک پہنچایا اورمیڈم کو خوب پروٹوکول دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں