خود سے نمبرزتخلیق کرنے والے دس سالہ پاکستانی بچے کا ناقابل یقین کارنامہ

(پشاورسپوکن یونیورسٹی سُپرکڈ پروگرام میڈیا سیل رپورٹ)یوں تو بہت سارے بچے اپنی قابلیت و ذہانت کے بل بوتے پر نمبرز لے کر یا کمپیوٹر میں مہارت کے زریعے شہرت حاصل کر لیتے ہیں لیکن آج ہم اپکو ایک ایسے بچے سے ملا لیتے ہیں جو نہ صرف تخلیقی ذہن کے مالک ہے بلکہ متعدد صلاحیتوں سے مالامال بھی ہیں.حماد صافی کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ بچہ تین زبانوں انگلش ،اُردو،پشتوپر مہارت کے ساتھ ساتھ چائنیزپر بھی عبور حاصل کر رہا ہے.حماد صافی نے حال ہی میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمبرز تخلیق کیے ان سے جب سوال کیا گیا کہ یہ نمبرزتخلیق کرنے سے عام آدمی کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے تو جواب میں حماد صافی نے کہا کہ بات نمبرز تخلیق کرنے کی نہیں بلکہ اہم بات یہ ہے دنیا میں تمام رائج الوقت زبانیں ونمبرز کمپیوٹر کو سمجھ آتی ہیں کیونکہ کمپیوٹرمیں موجود سافٹ وئیرتب تک زبان کو سمجھ نہیں سکتی جب تک کمپیوٹرپروگرامراُس زبان کا ڈیٹا اُس میں انسٹال نہ کردیں پوری دنیا میں یہی ایک طریقہ ہے جس کے ذریعےتمام لوگ اپنی قومی زبان یا نمبرز ڈال کر خود کے لیے آسان بناتے ہیں جیسا کہ گوگل ٹرانسلیٹ اُن تمام زبانون کا ڈیٹااپنے پاس رکھتی ہیں جو کہ دنیا بھر میں‌سب سے ذیادہ بولی جانی والی ہو.یہی کچھ دیکھ کر میں نے ایسے نمبرز تخلیق کیے جس کو نہ تو کمپیوٹرسمجھ سکتا ہو اور نہ کوئی سافٹ ویئرہاں البتہ اسکو ایپ کے ذریعے کمپیوٹر میں انسٹال کیا جاتا ہے اگر کوئی چاہتا ہے کہ انکا ڈیٹا محفوظ رہے یا موبائل فون کا ڈیٹا لاک رہے تو سب سے آسان ترین طریقہ میرے تخلیق کردہ نمبرز کو ایپ کے زریعے کمپیوٹر یا موبائل کے پروگرام تک پہنچایا جاتا ہے جسےصرف میرا ایپ تو سمجھ سکے گاباقی کسی شخص کے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ وہ اس لاک کو توڑ سکے کیونکہ اس کے لیے اُنہیں پہلے زبان یا نمبرز کو سمجھنا ہوگا.حماد صافی نے یہ بھی کہا کہ ابھی میں اس ایپ پر کام کر رہا ہوں کیونکہ رائج الوقت نمبرز کو کنورڈ کرنے کے لیے مجھے کافی وقت لگے گا لیکن ابھی میں ایک سے لیکر ایک کروڑ تک ایسے نمبرز لکھ سکتا ہوں جسے دنیا کا کوئی شخص سمجھ نہیں‌سکے گا اور یہی وہ اہم نقطہ ہے جس سے نہ صرف میرے ایپ کو پزیرائی ملے گی بلکہ سائبر سیکورٹی کو بھی کافی مدد ملےگی.حماد صافی اس وقت سُپرکڈ پروگرام کے ہیڈ ہیں اورتواتر سے مختلف کمپیوٹرپروگرامز پر کام کر رہا ہے.آئندہ سال حماد صافی کو کے پی گورنمنٹ سے کم عمر ترین فری لانسرکا ایوارڈ بھی مل سکے گا اسکے علاوہ اسکی ٹائپینک سپیڈ بھی پربھی کام جاری ہیں اور کچھ مہینوں کے بعد یہ ناصرف اُردو و انگلش بلاگز پر نظر آئے گا بلکہ بچوں کو تربیت کے حوالے سے سُپرکڈپروگرام میں کلاسسزلے کر مزید بچوں کو دورجدید کے تیز رفتار ترقی کی دوڑ میں شامل کریگا.حماد صافی کی عمر اس وقت دس سال ہے اور یہ فرفر انگریزی بولنے کے ساتھ ساتھ حاضر جواب بھی ہے انکی قابلیت کو دیکھ کر انہیں ایک سال پہلے سُپرکڈ پروگرام میں موقع دیا گیا تھا لیکن اُس وقت حماد صافی سکول کی پڑھائی میں مصروف تھے.اس بچے کی سب سے اہم ترین قابلیت جو کہ انکو دوسرے تمام بچوں سے ممتاز بناتی ہیں وہ یہ ہے کہ اس میں کچھ کر گزرنے کا جوش و جذبہ موجود ہیں.آنے والے وقتوں میں‌آپ دیکھے ینگے کہ حماد صافی بڑے بڑے ریکارڈز توڑتا ہوا پاکستان کے افق پر اقبال کے ایک شاہین کی طرح اُبھر کر سامنے آجائے گا پاکستان کے تمام بڑے قومی اعزازات پر حماد صافی کی نظریں جمی ہوئی ہیں یہ اپنے محنت کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہےآنے والے دنوں میں لوگ اس چھوٹے بچے کے کارنامے دیکھ کر انگشت بدنداں رہ جائینگے.حماد صافی کے ساتھ ساتھ سُپرکڈپروگرام میں دوسرے بچوں کی تربیت بھی جاری ہیں .رمضان المبارک میں حماد صافی کودور جدید کے تمام اہم علوم میں تربیت کے مراحل سے گزارا جارہا ہے جو کہ یہ بڑی تیزی سے سیکھ بھی رہا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے.اللہ تعالی اس ملک کے تمام بچوں کو حماد صافی کی طرح تخلیقی ذہن و قابلیت عطا فرمائے.اور ہمارے بچوں کو حقیقی معنوں میں اساتذہ کرام کی عزت واحترام کے قابل بنائے …امین

اپنا تبصرہ بھیجیں